لاہور(نمائندہ خصوصی) گجر پورہ کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ابوبکر نامی دکاندار کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ابوبکر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکا ۔پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ڈکیتی مزاحمت اوردیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلووں پر تفتیش کا آغاز کر دیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابو بکر کوسر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ملزمان کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی پر جلد ان کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا جائے گا۔