فاسٹ بولر محمد عباس موقع نہ ملنے پر افسردہ


لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس نے کہا کہ کسی کھلاڑی نے پورا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کھیلا ہو، کائونٹی کرکٹ میں پرفارم کیا ہو اور پھر بھی قومی ٹیم میں موقع نہ ملے تو محسوس تو ہوتا ہے یہ ایک فطری بات ہے، مجھے بھی افسوس ہوا۔32سالہ فاسٹ بولر محمد عباس پاکستان کی طرف سے 25ٹیسٹ اور 3ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں، انہوں نے قومی ٹیم کی طرف سے آخری ٹیسٹ اگست 2021ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔رواں سیزن میں توقع کی جا رہی تھی کہ محمد عباس کو قومی ٹیم کی طرف سے موقع ملے گا لیکن ہوم ٹیسٹ سیریز میں انہیں نظر انداز کیا گیا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا کہ 2022 ء کے سیزن میں پہلے ہیمپشائر کی جانب سے میں نے 12میچز کھیلے اور 50وکٹیں حاصل کیں، پھر قائد اعظم ٹرافی میں 6میچز کھیلے، دو تین میچز بارش کی نذر ہوئے، میں نے 2مرتبہ اننگز میں پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کیں اور پورا سیزن کھیلا۔

ای پیپر دی نیشن