لاہور ( سپورٹس رپورٹر) فٹبال کے تمام دھڑوں نے فیفا سے جلد پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ پی ایف ایف کے سابق صدرسید اشفاق حسین شاہ،کوارڈ نیشن کمیٹی کے کوار ڈی نیٹر شرافت بخاری اور فیڈریشن کے سابق سینیئر نائب صدر سید ظاہرشاہ نے کہا کہ نارملائزیشن کمیٹی(این سی) حکومت کے ساتھ کیے گئے وعدے اور معاہدے دونوں پر عمل نہیں کررہی جس کی وجہ فیفا کی جانب سے بھجوائی جانے والی ہزاروں ڈالر کی تنخواہیں ذاتی مفادات ہیں۔