کراچی(اسٹاف رپورٹر)سجن یونین کے ایم سی کے بانی و بابائے مزور ایس ایم نقوی مختصر علالت اور بڑھاپے کے باعث جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ ان کی عمر تقریباً 82 برس تھی۔ انہوں نے ساری زندگی خدمت خلق کیلئے وقف کررکھی تھی وہ کے ایم سی میں دائیں بازو کی ٹریڈ یونین تحریک کے بانی بھی تھے۔ وہ اپنی ذات میں انجمن کی حیثیت رکھتے تھے۔ ان کے انتقال پر سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر و مرکزی چیئرمین آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سید ذوالفقار شاہ، پیپلز یونٹی کے ایم سی کے رہنما اشرف اعوان، یونائیٹڈ ورکرز یونین بلدیہ شرقی کے صدر گل اسلام، وارث گلناز، ملک اعجاز، سردار یونس، کیپٹن شبیر جدون، محمد نذیر، محمد صفدر، راجہ محمد عاصم شہزاد، ریحان قاضی، عباس احمد، واٹر بورڈ کے رہنمائوں پنھل مگسی، اکرام خان، اشرف اعوان، چن زیب اور دیگر نے ان کے صاحبزادے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ایم سی محمد علی نقوی اور پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو سراہا ہے۔
سجن یونین کے بانی بابائے مزدور ایس ایم نقوی انتقال کرگئے
Jan 18, 2023