کراچی (پی پی آئی)ای او بی آئی پنشنرز فورم پاکستان نے کم سے کم پنشن کم سے کم تنخواہ کے مساوی کرنے کیلئے دستخطی مہم شروع کر دی ہے‘ مہم کا افتتاح فورم کے سینئر ممبران نے دستخط کر کے کیا۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر فورم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ فورم نے کہاکہ ہم برسوں سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں‘ حکومت اور قوانین میں ترامیم لاتی ہے وہیں ای او بی آئی کے حوالے سے بھی قانون سازی کر کے اور کم سے کم پنشن کم سے کم تنخواہ کے مساوی کرے کیونکہ موجودہ پنشن 8500 میں تو گزر بسر ایک طرف‘ علاج معالجہ کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر لاہور‘ کوئٹہ‘ پشاور اور مظفر آباد و گلگت بلتستان کے آرگنائزرز نے بھی دستخطی مہم میں تعاون کا یقین دلایا۔