بھارت اقلیت خصوصاًمسلمانوں کیلئے خطرناک ملک بن گیا

Jan 18, 2023


کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اہل سنت کے مرکزی امیرپروفیسرسید مظہرسعید کاظمی،مرکزی 
نائب امیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب،مرکزی سیکریٹری جنرل پیر خالدسلطان قادری نے کہاکہ بھارت اقلیت خصوصاًمسلمانوں کیلئے خطرناک ملک بن گیاہے۔رہنماؤں نے بھارتی حکومت کی سرپرستی اُترپردیش میں 16ویںصدی میںتعمیرکی گئی تاریخی مسجد کوشہیدکرنے کی شدیدالفاظ میںمذمت کی ہے۔رہنماؤںنے کہاکہ بھارت کا سیکولرملک ہونے کانام نہاددعویٰ بے نقاب ہوچکاہے۔مودی سرکارمیںمسلمان کش کارروائیاں جارہی ہے،بھارتی مسلمانوں کیلئے عرصہ حیات تنگ کیاہواہے،مسلمانوں کوطرح طرح اذیتیں پہنچائی جارہی ہے، مسلمانوں کی عبادت گاہیں اوراسلامی تعلیمی ادارے غیر محفوظ ہیں۔مودی بھارت کوآرایس ایس کے نظریے کے تحت قوم پرست ملک بنانے کے خواہاںہیں۔ہندوانتہاپسند،ہندومذہب اختیارکرنے پرجبراً مجبورکررہے ہیں،مسلمانوں کیساتھ نارواسلوک کسی سے پوشیدہ نہیں اس کے باوجوداقوم متحدہ ،اوآئی سی، بین المذاہب ہم آہنگی کی تنظیموں، عالمی رہنما مجرمانہ خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں۔رہنماؤں نے کہاکہ ایسے موقع پر جب بھارتی حکومت کشمیری مسلمانوں اوربھارتی مسلمانوں پر ظلم کررہی ہے پاکستانی حکومت کا بھارتی حکومت کو مذاکرات کیلئے دعوت دینا حیرت انگیز ہے پہلے تو پاکستانی حکومت کوچاہیے کہ وہ اقوام متحدہ،اوآئی سی،مؤتمرعالم اسلامی، بین المذاہب ہم آہنگی کی تنظیموں سے بھارتی انتہاپسندانہ رویے کو بازرکھنے کا کہیں اس کے بعدمذاکرات پر غورہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں