کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پیر طریقت صوفی سید ارشدعلی
کاظمی القادری نے کہاہے کہ قومی اسمبلی سے توہین صحابہ کرام، اہلبیت عظام اور امہات المومنین پر عمر قید کی سزاکا قانون منظور ہونے پراس کے لئے کوششیں اور کاوشیں بروئے کارلانے والے تمام ممبران اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،امید ہے اس قانون پر عمل درآمد ہونے کے بعد کسی گستاخ کو رسول کریم ؐ کے صحابہء کرام، اہلبیت عظام اور امہات المومنین کی شان میں گستاخی کی جسارت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ توہین صحابہ واہلبیت ؓ پر تین سال سے بڑھاکر دس سال کرنے پر حکومت کے مشکور ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں نظام مصطفیٰؐ کانفاذ نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں اسلامی قوانین بھی منوانے پڑتے ہیںاور انگریزوں کے قانون کے مطابق بل پیش کرکے اسلام کے قانون بنوانے پڑتے ہیں حالانکہ اسلامی نظریاتی مملکت ہونے کی بنیاد پر اسلامی قوانین بنوانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ اسلامی قوانین پہلے سے شریعت میںموجود ہیں،حکمرانوں کو چاہئے کہ ملک میں نظام مصطفیٰؐ نافذ کرکے تمام قوانین کو اسلام کے تابع کریں۔