کراچی(اسٹاف رپورٹر)ممتاز کالم نگار موٹیویشنل سپیکر اور سماجی و اقتصادی تجزیہ کار ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کو پاکستان تحریک شادباد کا چیف ایڈوائزر مقرر کر دیا گیا ہے۔یہ نئی سیاسی جماعت صحت تعلیم انصاف اور روزگار کی فراہمی کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں پاکستان تحریک شادباد کے چیئرمین ڈاکٹر حنیف مغل نے باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔