کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے وحدت ہاؤس کراچی دفتر سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہر قائد کو با اختیار میئرکی ضرورت ہے۔ایم کیو ایم کے بائیکاٹ اور آخری وقت تک الیکشن ملتوی ہونے بے یقینی کی کیفیت کی وجہ سے ٹرن آؤٹ پر اثر پڑا۔مجموعی طور پر انتخابات پر امن رہے۔ بلدیاتی انتخابات نے مختلف جماعتوں کی خام خیالی کو دور کر دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا غیر یقینی صورتحال کے باوجود انتخابات میں واضح اکثریت دونوں جماعتوں کی کامیاب الیکشن حکمت عملی ہے۔بلدیاتی انتخابات میں بھی بڑی سیاسی شخصیات کا اپنے حلقوں سے ناکامی ان کے بلند بانگ دعویٰ کی نفی ہیں عوام نے انہیں مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی جماعت کے پاس پوسٹ پول رگنگ کے ثبوت ہیں تو الیکش کمیشن اس کا فوری نولس لے۔کراچی اور حیدر آباد میں نتائج میں غیر معمولی تاخیر الیکشن کمیشن پرسیاسی جماعتوں کی جانب سے دھاندلی کا الزام بھی اپنی جگہ درست ہے الیکشن کمیشن کو اس کا تدارک کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی تباہ حالی مذید انتظار کی متحمل نہیں ہوسکتی با اختیار بلدیاتی نظام اور کرپشن سے پاک نمائندگان ہی اس شہر کی تباہ حالی اور محرومیوں کو دور کر سکتے ہیں۔انہوں نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کو بلدیاتی انتخابات واضح کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
شہر قائد کو با اختیار میئرکی ضرورت ہے‘سید علی حسین نقوی
Jan 18, 2023