گھارو( نامہ نگار)گھارو کے گورنمنٹ اسکول سندھ حکومت کی عدم توجہی کا شکار عمارتیں تباہ پینے کا پانی سمیت واش روم ناپید بچے پریشان،شہر کی واحد بلند ترین واٹر ٹینکی انسانی زندگیوں کیلیے خطرہ کا باعث بننے لگی، تاہم ضلعی انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ اس جانب توجہ دینے کے لیے تیار نہیں تفصیلات کے مطابق گھارو کے سرکاری اسکول اور شہر کی واحد بلند واٹر ٹینکی جو کہ کئی سالوں سے اپنی مخدوش حالت کی وجہ سے غیر فال ہے اور انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور غفلت کے سبب گزرتے وقت کے ساتھ مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے جسکی مخدوش حالت سے گردونواح کی آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں دوسری جانب سرکاری اسکولوں کی عمارت کی انتہائی مخدوش ہوچکی ہیں جبکہ طلباء اور طالبات کے لیے واش روم نا ہونے سے کافی مشکلات درپیش ہیں۔
گھارو ، انتظامیہ کی نااہلی گورنمنٹ اسکول کی عمارت تباہی کے دہانے پر
Jan 18, 2023