لاپروائی کا انجام، چادر ٹائر میں پھنسنے  سے رکشہ الٹ گیا، ڈرائیور جاں بحق


بلڑی شاہ کریم (نامہ نگار)بلڑی شاھ کریم سجاول روڈ  جاڑا واہ کے قریب ڈرائیور کی چادر چین میں پھنسنے کے باعث لوڈر پٹا رکشہ الٹ گیا، ڈرائیور محمد ملاح جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق بلڑی شاھ کریم سجاول مین روڈ پر جاڑا واہ کے قریب ڈرائیور کی چادر چین میں پھنسنے کے باعث لوڈر پٹا رکشہ الٹ گیا جسکے نتیجے میں 40 سالا ڈرائیور محمد ملاح شدید زخمی ہوا جسے مقامی افراد نے سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا، حادثے میں زخمی محمد ملاح زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن