لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں آوارہ کتوں کے حملوں میں 16 افراد زخمی ہوئے جن میں 3 سالہ نجمہ، چار سالہ مبین علی، 5 سالہ ظہیران بیبی، 6 سالہ حاجی علی، نیاز علی، 10 سالہ فرمان علی، عادل، 15 سالہ شکیل، 25 سالہ اقصیٰ اور دیگر شامل ہیں جنہیں ورثا کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں تمام زخمیوں کو ویکسین اور ضروری علاج فراہم کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔