والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ، ڈی سی بینظیر آباد

Jan 18, 2023


نواب شاہ (بیورو رپورٹ اویس قریشی) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے ضلع میں جاری قومی انسداد پولیو مہم کی نگرانی کے لیے آج ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس پر مقرر ٹیموں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران اپنی ذمے داریاں ایمانداری سے ادا کرتے ہوئے پانچ سال عمر تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں جبکہ مسافر گاڑیوں کو پولیس کی مدد سے روک کر ان میں موجود پانچ سال عمر تک کے تمام بچوں کو ہر صورت میں قطرے پلائے جائیں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر پولیو مہم اور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ کرکے ملک کو پولیو سے پاک کیا جاسکے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے اور فنگر مارکنگ بھی کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت جمالی اور دیگر افسران ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں