ملتان( سماجی رپورٹر)صاحبزادہ مفتی محمد عثمان پسروری نے کہا کہ سیدنا صدیق اکبرؓ کی زندگی کا ہر ایک گوشہ امت کیلئے مشعل راہ ہے انبیاء کرام کے بعد پوری کائنات میں سب سے افضل ،بلند وبالا اور بزرگ ترین شخصیت سیدنا صدیق اکبرؓ ہیں۔ آپ خلیفہ بلافضل ہیں‘ نبی رحمت کے یار غار ہیں آپ کی صحابیت قرآن سے ثابت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ غوثیہ ہدایت القرآن ممتاز آباد میں بزم غوثیہ کے زیراہتمام تاجدار صداقت کانفرنس میں صدارتی خطاب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیدنا صدیق اکبرؓ نے اپنے عہد خلافت میں جو عظیم خدمات سرانجام دی ہیں وہ تاریخ اسلام میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ آپ کا دور حکومت اپنی جامع خوبیوں کی وجہ سے رہتی دنیا تک کی حکومتوں کیلئے نمونہ ہے۔ کانفرنس میں صاحبزادہ محمد عثمان پسروری ، علامہ مفتی عطاء محمد نقشبندی،علامہ مفتی شفیع القاسمی، علامہ غلام یٰسین نقشبندی،قاری محمد عارف سعیدی،علامہ نعمت اللہ پسروری،علامہ مفتی اختر محمود، علامہ عبدالمجیدحمدی،علامہ عمران یٰسین قادری،قاری محمد ریاض،علامہ محمد دانیال رضوی،قاری محمد شعیب حمید،قاری محمد رمضان،علامہ محمد عارف،علامہ محمد تنویر،علامہ محمد عرفان نے بھی خطاب کیا۔
سیدنا صدیق اکبرؓ خلیفہ بلافضل‘ نبی رحمت کے یار غار : مفتی عثمان پسروری
Jan 18, 2023