جہانیاں‘ ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار/ نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری محمد ارشد ورک نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جہانیاں میں جاری پہلی ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کی تربیتی ورکشاپ کا تیسرے اور آخری بیج کا دورہ کیا۔ سینئر کوآرڈینیٹر محمد اشفاق ، سبجیکٹ ماسٹر ٹرینرز رانا ضیاء الرحمن ،شاہد اقبال، محمد بلال اور ساجد علی گل نے تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد ارشد ورک نے کہا کہ خانہ و مردم شماری ایک قومی کاز ہے، حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آپ نے ایمانداری سے اپنا کام کرنا ہے اور تمام کوائف کو صیغہ راز میں رکھنا ہے۔
اے سی جہانیاں کا دورہ مردم شماری تربیتی ورکشاپ ‘ ٹرینرز نے بریفنگ دی
Jan 18, 2023