پی ٹی آئی رہنما مسز شاہدہ احمد کی نومنتخب جنرل سیکرٹری اور نائب صدر خانیوال بار سے ملاقات‘ مبارکباد دی 


خانیوال(خبر نگار)  تحریک انصاف کی رہنما مسز شاہدہ احمد نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی کے نومنتخب جنرل سیکرٹری رانا کاشف علی خاں ، نائب صدر گل حسن خان ڈاہا ایڈووکیٹ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں کامیابی پر نیک تمناؤں و خواہشات کا اظہار کیا جنرل سیکرٹری رانا کاشف علی خاں ایڈووکیٹ نے خواتین وکلاء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا پلیٹ فارم سیاسی جماعتوں کی قیادت کے سب سے بہتر فورم ہے انہوں مسزشاہدہ احمد کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا ۔ اس موقع پر فیصل محبوب جوتہ، سعید اختر چوہدری، محمد عمر چیمہ،  چوہدری شہزاد یونس، اکرم خان ڈاہا، میڈم کوثر خان ڈاہا، میڈم شہلا رانا اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...