خان گڑھ (نمائندہ خصوصی ) رورل ہیلتھ سنٹر خان گڑھ میں کافی عرصہ سے ادویات غائب ہیں جبکہ دور دراز دیہی علاقوں سے آنیوالے سانپ و کتا کاٹنے سے متاثرہ مریضوں کی جان کو سخت خطرات ہیں۔ ویکیسن کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو ڈسڑکٹ ہسپتال مظفرگڑھ ریفر کر دیا جاتا ہے دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ شوگر کی ادویات مبینہ طور پر پرائیوٹ میڈیکل سٹورز پر دھڑلے سے فروخت ہو رہی ہیں اور سرکاری ہسپتال میں ادویات مہیا نہ ہونے پر میڈیکل سٹور مالکان مریضوں سے من مانی قیمت وصول کررہے ہیں جبکہ مہنگی ادویات خریدنا اب غریب عوام کے بس کی بات نہیں رہی مریضوں کو کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ مریضوں کے لواحقین محمد اسلم , امتیاز حسین , ساجد علی و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئیاعلیٰ حکام سے فی الفور اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
رورل ہیلتھ سنٹر خانگڑھ میں ادویہ نایاب‘ غریب مریض پریشان
Jan 18, 2023