ملتان ( سپیشل رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی سید احمد مجتبیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مزدور،کسان،طلبہ کی جماعت ہے مزدوروں کے حقوق کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے محنت کشوں کے ساتھ کسی صورت ناانصافی نہیں ہونے دیں گے پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے صدر ملک عاشق بھٹہ ، نفیس احمد انصاری ، ایم سلیم راجہ ، نادر سلطان گنپال،سید مبشر شاہ،ملک اللہ بخش بھٹہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی واحد عوامی جمہوری اور سیاسی جماعت ہے جس نے تمام صنعتی اداروں میں مزدوروں کو پانچ فی صد حصہ دار بنایا ورکرز ویلفیئر فنڈ قائم کیا اور انہیں دیگر سہولیات فراہم کیں لیکن معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے مزدوروں کے ساتھ آ ج ناانصافی کی جارہی ہے سرکاری وغیر اداروں میں نہ انہیں بروقت تنخواہیں مل رہی ہیں اور نہ ہی دیگر سہولیات دی جارہی ہیںپیپلز پارٹی آ ئند ہ حکومت مزدور،کسان،طلبہ،خواتین کی طاقت سے بنائے گی جس نے ان کے حقوقِ کے لئے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنایا اور بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سدوحسام چوک پر پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے نائب صدر نادر سلطان گنپال کے زیر اہتمام لیبر کانفرنس و پی ایل بی ملتان سٹی کے نومنتخب عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے جانے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب کی صدارت صدر ملک عاشق بھٹہ نے کی جبکہ تقریب میں پی ایل بی ملتان کے سٹی صدر محمد سلیم ڈاہر،جنرل سیکرٹری رانا شاہد ،پیر بڈھن شاہ،رانا محمد افضل،قمر قریشی،ظفر بھٹہ،شہباز ڈوگر،ممتاز نعیم،ارشد چغتائی ودیگر نے شرکت کی۔
پیپلزپارٹی مزدور ‘ کسان‘ طلباء کی جماعت‘ حقوق دلائے گی: احمد مجتبیٰ گیلانی
Jan 18, 2023