کیلیفورنیا (نیٹ نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک گھر کے اندر گھس کر 6 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ مرنے والوں میں کمسن بچہ بھی شامل ہے۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ خوفناک قتل عام سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حملہ آور کے بارے میں علم نہیں ہو سکا۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں 6 ماہ کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔ تمام لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کرکے معاملے کی ابتدائی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔