تل ابیب(نیوزڈیسک) میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف کے طور پر وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل ہالیوی تین سال تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ مسلح افواج کو دور و نزدیک کے محاذوں پر جنگ کے لیے تیار رکھیں گے۔چیف آف سٹاف بننے سے پہلے ہالیوی اپنے پیشرو ایویو کوچاوی کے نائب تھے۔نیتن یاہو نے کہا کہ ان کے ملک کو بیکار جنگوں میں نہیں گھسیٹا جائے گا، لیکن فیصلہ کن وقت میں ہم فرنٹ لائن پر ہوں گے۔سابق وزیر دفاع بینی گینٹز نے ہالیوی کو نامزد کیا اور انہیں اسرائیل کے 23 ویں آرمی چیف کے عہدے کے لیے تعینات کیا۔گینٹز کے اس اقدام پر حکومت کے کچھ ارکان کی طرف سے تنقید کی گئی، کیونکہ یہ انتخابات سے کچھ دیر پہلے سامنے آیا تھا۔ہالیوی نے ایک ایسے وقت میں عہدہ سنھبالا ہے جب اسرائیل فلسطین تنازع میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر مغربی کنارے میں جس پر اسرائیل 1967 سے قابض ہے اسرائیلی فوج باقاعدہ کارروائیاں کررہی ہے۔ ان کارروائیوں میں بڑی تعداد میں شہریوں کی اموات ہو رہی ہیں۔
جنرل ہرزی ہالیوی اسرائیلی فوج کے نئے چیف آف سٹاف تعینات
Jan 18, 2023