اسلام آباد(نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی چیئرمین سی ڈی اے عثمان یونس کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو تحریک استحقاق جمع کروا دی۔ چیئرمین سی ڈی اے پر قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی اور پورے ایوان کی توہین کا الزام عائد کرتے ہوئے عثمان یونس کو آئندہ چیئرمین سی ڈی اے تعینات نا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے نے سب کمیٹی برائے خزانہ میں پیش نہ ہو کر ایوان کا استحقاق مجروح کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے کو ان عہدے سے ہٹانے اور سخت ادارہ جاتی کارروائی کی ہدایت کی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے جمع کروائی گئی تحریک استحقاق کے متن میں کہا گیا کہ کیپٹن (ر) عثمان یونس کا رویہ ارکان کمیٹی کیساتھ توہین آمیز تھا، عثمان یونس کے مس کنڈیکٹ کو سروس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔ تحریک استحقاق چیئرمین سی ڈی اے کی سالانہ اے سی آر میں بھی درج کی جائے، چیئرمین سی ڈی اے عثمان یونس کو فوری عہدے سے برطرف کیا۔ تحقیقات کرائی جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے کا کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہونا قواعد کی خلاف ورزی، سخت لاپرواہی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی میں ایوان کی استحقاق کمیٹی کے کم از کم 4 ارکان شامل کئے جائیں۔ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف اور کسی بھی سرکاری عہدہ رکھنے پر تاحیات پابندی لگائی جائے، تحریک کو استحقاق کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ اجلاس میں ایجنڈے پر لائے گی۔
چیئرمین سی ڈی اے کو برطرف کیا جائے: تحریک استحقاق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
Jan 18, 2023