پی اے سی‘ رانا ثناء کے خلاف غلط کیس بنانے پر سیکرٹری نارکوٹکس کو کارروائی کی ہدایت


اسلام آباد (نامہ نگار) پبلک اکائونٹس کمیٹی نے اسلام آباد کلب کے مالی معاملات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں آڈٹ رپورٹ طلب کر لی۔ پی اے سی کو بتایا گیا کہ کلب سالانہ پانچ کروڑ روپے تک خسارے میں ہے۔ دھوتی کرتے میں کھانا پیش نہ کرنے کے شیخ روحیل اصغر کے شکوہ پر پی اے اسی نے اسلام آباد کلب کو ڈریس کوڈ پابندی پر نظرثانی کی ہدایت کر دی جبکہ رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات کیس بنانے والے اے این ایف افسران کے خلاف انکوائری اور کارروائی کی ہدایت کر دی۔ سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن کی سرزنش کی۔ پی اے سی نے سیکریٹری نارکوٹکس ڈویژن کو رانا ثناء اللہ کیس کی انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جس افسر نے غلط الزام عائد کیا اس کی نشاندہی کریں، پی اے سی نے اے این ایف سے رانا ثناء اللہ کے خلاف بنائے گئے کیس کی رپورٹ طلب کر لی، ڈی جی اے این ایف کو آئندہ اجلاس میں بریفنگ کی ہدایت بھی کر دی۔ نور عالم خان نے کہا کہ اگر کوئی حاضر سروس افسر بھی ملوث ہوا تو آرمی چیف کو خط لکھوں گا۔ پی اے سی نے ایئرپورٹ واقعہ کی بھی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن