ممبر پنجاب بار رانا آصف کی سزا کے معاملہ پر وکلاء کا دھرنا ختم 

Jan 18, 2023


لاہور (سپیشل رپورٹر) وکلاء نے پنجاب بار کونسل کے ممبر وکیل رانا آصف کو توہین عدالت کی سزا کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے ججز گیٹ کے سامنے گزشتہ آٹھ روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز لاہور بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر رانا انتظار حسین نے ججز گیٹ مال روڈ پر لگے احتجاجی کیمپ میں ممبر پاکستان بار کونسل شفقت محمود چوہان اور دیگر وکلاء رہنماؤں کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدلیہ کا تقدس عزیز ہے مگر وکلاء کے پیشے پر بھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ رانا آصف کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف جسٹس سپریم کورٹ کو الگ الگ خطوط بھیجے ہیں۔ اس مسئلہ کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ اسی لئے فوری احتجاجی دھرنا ختم کر رہے ہیں۔ رانا انتظار حسین نے کہا کہ بار اور بنچ نظام عدل کے دو پہیے ہیں اور لازم و ملزوم ہیں، ایک دوسرے کے بغیر عام لوگوں کو انصاف کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔

مزیدخبریں