اقوام متحدہ (اے پی پی)اقوام متحدہ نے شمالی برکینا فاسو میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے اغوا کی گئی 50 خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے مطالبہ کیا ہے۔
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی برکینا فاسو میں گزشتہ ہفتے مشتبہ عسکریت پسندوں نے 50 خواتین کو اغوا کر لیا تھا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے تمام مغوی خواتین کی فوری اور غیر مشروط ر ہائی اور حکام سیاس حوالے سے ایک موثر ، غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ ذمہ داروں کی نشاندہی کر کے ان کا محاسبہ کیا جا سکے ۔
اقوام متحدہ کا برکینا فاسو میں اغوا کی گئی 50 خواتین کی رہائی کا مطالبہ
Jan 18, 2023