انسداد پولیو مہم پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی 


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) شعیب علی کی زیر صدارت ضلع راولپنڈی  میں جاری پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانا اولین ترجیح ہے مقرر اہداف کے حصول کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں،مہم کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا متعلقہ حکام فیلڈ وزٹ کرکے ٹیموں کی حاضری اور کارکردگی کا جائزہ لیں،انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور عام اور سادہ لوح لوگوں کی رہنمائی کریں، فوکل پرسن ڈاکٹر عامر نے بتایا کہ پولیو مہم کے پہلے دن کا ٹارگٹ 1 لاکھ 89 ہزار 513 مقرر کیا گیا تھا پولیو مہم ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا 106 فیصد نتائج حاصل کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن