لاہور (سپیشل رپورٹر) تعلیمی بورڈ لاہور نے میٹرک کے داخلے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اب نویں اور دسویں جماعت کے داخلے سنگل فیس کے ساتھ 25 جنوری تک بھجوائے جا سکتے ہیں۔ قبل ازیں 18 جنوری سنگل فیس کے ساتھ آخری تاریخ رکھی گئی تھی۔
ڈبل فیس کے ساتھ داخلے 26 جنوری سے 6 فروری تک بھجوائے جا سکتے ہیں۔ جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ داخلے 7 فروری سے 14 فروری تک بھجوائے جا سکتے ہیں۔ دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز یکم اپریل سے ہو گا۔