چین کا پٹرول ‘ڈیزل کی  قیمتوں میں کمی کا اعلان


بیجنگ(شِنہوا)چین نے تیل کی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پربدھ سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 205 یوآن (تقریبا 30 ڈالر)فی ٹن اور 195 یوآن فی ٹن کی کمی کی جائے گی۔ 
کمیشن نے پیش گوئی کی ہے کہ عالمی طلب میں کمی کی وجہ سے تیل کی بین الاقوامی قیمتیں مختصر مدت کے لیے گر جائیں گی۔قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، صاف تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق ردوبدل کیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن