ڈیووس (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے عالمی اقتصادی فورم اجلاس کے پینل سے خطاب میں کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سعودی عرب‘ دیگر خلیجی ریاستوں کی توجہ اپنی معیشتوں اور ترقی پر ہے۔ ایران کیلئے اشارہ ہے تنازعات سے ہٹ کر مشترکہ خوشحالی کا راستہ موجود ہے۔ روس یوکرائن تنازع ختم کرنے کا راستہ نکالنے کی ضرورت ہے۔ اسرائیلی حکومت کی اشتعال انگیز پالیسیوں پر توجہ کرنے کی بھی ضرورت‘ سعودی وزیر محمد الجدران نے کہا ہے کہ سعودی عرب بڑی طاقتوں امریکہ اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ سعودی عرب کے بیک وقت امریکہ اور چین سے سٹریٹجک تعلقات ہیں۔ عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائنز میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے کووڈ 19 کے پس منظر میں چین پر ناجائز کاروباری معاملات کا الزام لگایا تھا۔ معاملات میں بہتری کیلئے امریکہ مے وزیر خارجہ اگلے ماہ چین کے دورے پر جائیں گے۔