چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کے ایم ایس کرپشن الزام پر عہدہ سے فارغ

Jan 18, 2023


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) کرپشن اور فنڈز کی خورد برد میں ملوث ایڈیشنل ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر عابد حسین کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ گزشتہ روز سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ڈاکٹر عابد کو عہدے سے ہٹا کر لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عابد نے اپنی ٹرانسفر رکوانے اور ہسپتال کا ایم ایس لگنے کی بہت کوششیں کیں لیکن سیاسی پشت پناہی ختم ہوتے ہی اپنی سیٹ بچانے میں ناکام رہے۔

مزیدخبریں