اسلام آباد (اے پی پی) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ منگل کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 865 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5 ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس دوران کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.27 فیصد رہی۔ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔
کرونا کی شدت میں مسلسل کمی،5نئے کیس،12مریضوں کی حالت تشویشناک
Jan 18, 2023