اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری اور وزیر مملکت و ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے سندھ میں سیلاب کی وجہ سے ہمیں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تحفظات تھے تاہم ہم نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ مانا اور ہم الیکشن میں گئے،پیپلز پارٹی لارجسٹ پارٹی کے طور پر سامنے ائی،کراچی کے نتائج پر پی ٹی آئی بیٹھ کر ماتم کرے،ہماری خواہش ہے کراچی کا میئر اتفاق رائے سے لایا جائے، پیپلز پارٹی نے ان 14 ایم این ایز کے منہ پر تھپڑ رسید کیا جو جعلی طور پر سلیکٹ ہوکر کراچی سے ائے تھے، اج ہمارے لئے یوم نجات اس لئے بھی ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کانپتے ہاتھوں کیساتھ کے پی اسمبلی توڑ رہے ہیں، یہ کس منہ سے الیکشن لڑیں گے جس صوبے میں ہم نے امن قائم کیا وہاں دوبارہ بد امنی ہے، یہ واحد صوبہ خیبرپختونخوا دیوالیہ ہوگیا ہے ، اب سلیکشن نہیں الیکشن ہونگے،8. 6ملین خاندانوں کو مالی امداد مل رہی ہے ،ہم اس کو 10. 5ملین تک لے جائینگے۔