توانائی بچت پالیسی، وزارت آئی ٹی کے دفاترمیں ون روم ون لائٹ فارمولے پرعملدرآمد شروع: امین الحق  

Jan 18, 2023


 اسلام آباد (این این آئی)توانائی بچت پالیسی، وزارت آئی ٹی کے دفاترمیں ون روم ون لائٹ فارمولے پرعملدرآمد شروع کر دیا گیا ۔ منگل کو وفاقی وزیر آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کیاحکامات پر نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی امین الحق نے کہاکہ وزارت آئی ٹی کیماتحت تمام اداروں پر بھی توانائی بچت پالیسی کا حکم لاگو ہوگا، بچلی کی بچت، وقت کی ضرورت اور معاشی مسائل سے نمٹنے کی جانب اہم قدم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کسی بھی سطح پرغیر ضروری بجلی کا استعمال، توانائی اورقیمتی زرمبادلیکا زیاں ہے۔

مزیدخبریں