بنگلہ دیش: ایمبولنس اور ٹرک میں  تصادم سے  ڈرائیور سمیت 6 افراد جاں بحق


ڈھاکہ (اے پی پی)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ  میں ایمبولنس اور ٹرک میں  تصادم سے  ڈرائیور سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 4 بجکر 20 منٹ پر   کمپریسڈ قدرتی گیس کے ٹرک سے ٹکرا گئی  ۔
جس سے ایمبولنس    ڈرائیور سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو  گئے۔
 چینی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کے  ضلع شریعت پور کی فائر سروس اور سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سلیم میا  نے بتایا کہ  ڈھاکہ جانے والی ایمبولنس شدید دھند کے باعث مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 4 بجکر 20 منٹ پر   کمپریسڈ قدرتی گیس کے ٹرک سے ٹکرا گئی  جس سے ایمبولنس    ڈرائیور سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو  گئے جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ۔

ای پیپر دی نیشن