جام پور (نمائندہ نواے وقت)اپنے دور اقتدار میں میرٹ پر کام کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے لیے زیادہ فنڈز ریلیز کیے۔ ضمیر مطمین ہے کہ چار سالہ دور اقتدار میں کوئی کرپشن نہ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں روزگار سمیت دیگر تعمیر نو کے ریکارڈ منصوبے مکمل کرائے۔
ڈیرہ میں کارڈیالوجی سنٹر۔ یونیورسٹی کا قیام اور ہر ضلع میں مد اینڈ چائیلڈ ہسپتال کے قیام کے علاوہ تعلیم۔ صاف پانی۔روزگارسمیت ودیگر تعمیر نو کے ریکارڈ منصوبے مکمل کرائے۔ سردار محمد جعفرخان لغاری کی علاقہ کے لیے خدمات ہیں۔ لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والے انسان تھے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار نے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفر خان لغاری سے لغاری ہاوس میں ملاقات کرنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر انکے بھائی جعفرخان بزدار بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضمیر مطمین ہے کہ چار سالہ دور اقتدار میں کوئی کرپشن نہ کی ہے۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ ملتان سیکرٹر یٹ میں رول اف بزنس کے تحت تمام محکموں کے سیکرٹریوں کا تقرر کیا۔ سردار محمد جعفرخان لغاری کی علاقہ میں پیش بہا خدمات ہیں۔ انہوں نے کام اور اپنے اخلاق کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں مقام پیدا کیا۔ اور کسی کا سیاست میں نقصان کرنے کے علاوہ انتقامی کاروائی تک نہ کی جس کی وجہ سے لوگ کافی دیر تک ان کو یاد کرتے رہیں گے۔ ڈیرہ ڈویڑن میں تاریخی کام کیے تھے۔