اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے آفیسر اورمنیجنگ ڈائریکٹر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) اخترمنیر صدرمملکت کے پریس سیکرٹری / مشیراطلاعات تعینات کردئیے گئے۔ وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔
وہ دوفروری کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔قبل ازیں اخترمنیرصدرمملکت کے پریس سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔اخترمنیر 1992میں انفارمیشن گروپ میں شامل ہوئے اوراپنے کیرئیرمیں انہوں نے مختلف وزارتوں میں خدمات سرانجام دی ہیں ۔ وہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانہ کے پریس قونصلر بھی رہ چکے ہیں۔