لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے‘ زیورات اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ میں ڈاکو تنویر عار ف کے گھر گھس کر لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر بیٹے کو فائرنگ کر کے زخمی کر کے فرار ہوگئے۔ کاہنہ میں ڈاکو ارسلان مسیح سے سات ہزار چھین کر مزاحمت پر فائرنگ، زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ جنوبی چھاونی میں ڈاکو خالد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مصری شاہ میں ڈاکو امتیاز سے ساڑھے نو لاکھ، فیصل ٹائون میں ڈاکو آصف سے چالیس ہزار، نشتر کالونی میں ڈاکو اکرام سے بیس ہزار اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں ڈاکو دائم جان سے دس ہزار اور موبائل فون، مصری شاہ میں ابوذر سے ڈاکو 20 ہزار اور موبائل فون، نواب ٹائون میں ڈاکو فیصل سے گن پوائنٹ پر 4 ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر سٹی رائیونڈ سے غلام حسین، سندر سے مدثر اور نشتر کالونی سے شاہد سے اور گرین ٹائون میں ایک شہری سے نقدی اور موٹرسائیکلیں چھین لیں جبکہ گارڈن ٹائون، مزنگ، ہنجروال، لیاقت آباد، غالب مارکیٹ، جنوبی چھائونی، نصیر آباد سے کاریں اور لٹن روڈ، شیراکوٹ، مستی گیٹ، نولکھا، ممصطفی ٹائون، چوہنگ، ساندہ،مصری شاہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
ڈکیتی وارداتیں‘ متعدد شہری نقدی‘ زیور‘ موبائل‘ گاڑیوں سے محروم
Jan 18, 2023