کنگن پور‘ مغوی نوجوان کی نعش برآمد‘ ورثاء کا سڑک بلاک کر کے احتجاج

Jan 18, 2023


قصور‘ کنگن پور (نمائندہ نوائے وقت) تلونڈی کے رہا ئشی زرعی ادویات ڈیلر غلام رسول کی نعش تھانہ کنگن پور کے گائوں تانگڑیاں سے برآمد ہوئی۔ غلام رسول کو صبح نامعلوم افراد نے ٹیلی فون پر ادو یات خریدنے کے لیے بلایا تھا۔ اس کے لوا حقین کا کہنا ہے مقتول کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں۔ نواحی علاقہ تلونڈی میں گذشتہ روز غلام رسول نامی نوجوان لا پتہ ہو گیا تھا۔ تھانہ الہ آباد پولیس نے ورثاء کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے غلام رسول کی تلاش شروع کی تو اس کی لاش تھانہ کنگن پور کے علاقہ گاؤں تانگڑیاں سے برآمد ہو گئی۔ المناک سانحہ پر ورثاء اور تلونڈی کے عوام نے قصور دیپالپور روڑ بلاک کر کے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ جبکہ اس واقعہ کا ڈی پی او قصور سید عمران کرامت بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

مزیدخبریں