لاہور (نمائندہ خصوصی) منٹگمری روڈ پر تین منزلہ پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو نے اڑھائی گھنٹے بعد قابو پایا۔ کروڑوں کا مال جل کر خاکستر ہو گیا۔ البتہ جانی نقصان نہ ہوا، ریسکیو کی 15 سے زائد گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق عمارت میں گاڑیوں کے اسپئر پارٹس، رنگ کرنے والے سپرے اور پی وی سی میٹ موجود تھے، جس کے باعث آگ شدت اختیار کر گئی۔