لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر سے پارٹی دفتر جیل روڈ میں ڈسٹرکٹ لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود اور جنرل سیکٹری زبیر نیازی نے ملاقات کی اور اسد عمر کو ڈور ٹو ڈور مہم کے حوالے سے دی۔ اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا۔ ملک پر بددیانت ٹولہ مسلط ہے جو کہ مسلسل غریب عوام کا خون چوس رہا ہے آٹھ ماہ میں امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کر دیا ہے اس موقع پر شیخ امتیاز اور زبیر نیازی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کا عوام تک پیغام پہنچانے میں دن رات مصروف عمل ہیں۔