مردم شماری کی مشق کو بروقت مکمل کریں، احسن اقبال کی متعلقہ حکام کو ہدایت


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے پانچواں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مردم شماری کی مشق کو بروقت مکمل کریں۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کے ممبران کمیٹی نے شرکت کی، جس میں متعلقہ وفاقی وزارتیں، تمام صوبائی اور علاقائی حکومتوں کی انتظامیہ، ڈی جی ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ، نادرا، این ٹی سی وغیرہ شامل تھے۔ اجلاس کا بنیادی مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کو مردم شماری کی مشق میں ہونے والی پیشرفت ، جاری سرگرمیاں، برف باری والے علاقوں میں مردم شماری کے طریقہ کار کے بارے میں فیصلے کرنا، اور مردم شماری کی ٹائم لائنز کے ساتھ قومی واقعات کو اوورلیپ کرنے کے معاملے پر فیصلے کرنا تھا۔اس موقع پر وفاقی وزیر  کا کہنا تھا کہ مردم شماری ایک بہت بڑی قومی مشق ہے جسکی ٹائم لائنز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور تمام متعلقہ حکام کو اس مشق کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تمام صوبوں کو آن بورڈ ہونا چاہیے اور کسی بھی تنازعہ سے بچنے اور وسائل کے موثر استعمال سے بچنے کے لیے تمام معاملات پر اتفاق رائے ہونا چاہیے۔چیف مردم شماری کمشنر ، ڈاکٹر نعیم ظفر 7ویں ڈیجیٹل مردم شماری سے متعلق سرگرمیوں پر پیش رفت کو تفصیل سے پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مردم شماری کے 495 امدادی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ صوبوں نے مردم شماری کا 120,000 فیلڈ سٹاف مختص کیا ہے۔ پائلٹ مردم شماری 33 اضلاع میں کامیابی کے ساتھ کی گئی، جبکہ  125,500 ٹیبلٹس کو hardarned کیا گیا اور 495 مردم شماری سپورٹ سینٹر کو پہنچایا گیا۔نکا مزید کہنا تھا کہ 7 جنوری 2023 سے 992 مقامات پر 121,000 فیلڈ اسٹاف کی تربیت جاری ہے۔ تاہم تمام صوبوں بالخصوص سندھ اور پنجاب میں حاضری میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا  ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نادرا نے مطلع کیا ہے کہ سیکیورٹی آڈٹ سمیت تمام تقاضے جلد مکمل کر لیے جائیں گے اور سیکیورٹی آڈٹ کے بعد این ٹی سی کی جانب سے مطلوبہ بیک اینڈ انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لحاظ سے شروع کی جا سکتی ہے اس کے بعد مردم شماری کی ٹائم لائنز اور سیکیورٹی اہلکاروں کی دستیابی کے ساتھ اوور لیپنگ قومی واقعات کو پیش کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...