بی ایل اے، داعش، ٹی ٹی پی پاکستان کے مفادات کیخلاف کام کرتے ہیں: منیر اکرم 


اسلام آبا د (خصوصی نامہ نگار) اقوام متحد میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے پاک افغان سرحد پر بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی معاشی صورتحال بہتر ہونے تک عسکریت پسند گروہوں داعش اور آئی ایس آئی ایل کے حملوں میں مارے جانے والے طالبان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ منیر اکرم نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، علاقائی داعش خراسان شاخ، جسے آئی ایس آئی ایس کے یا آئی ایس آئی ایل کے کا ذکر کیا جنہوں نے پاکستانی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات یہ گروہ مل کر بھی پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کرتے ہیں۔ ہمیں اس سے نمٹنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...