کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرہاﺅس میں رحمت للعالمین کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ درگاہ عالیہ عیدگاہ شریف راولپنڈی کے سجادہ نشین محمد حسان حسیب الرحمن نے کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیارے آقا کی زندگی مشعل راہ ہے اورنبی کا راستہ حق اور باطل کے درمیان واضح فرق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نبی کے احکامات مسلمانوں کے لئے مکمل ضابطہ حیات ہیں۔ کانفرنس کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی ، سلامتی ، خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔کانفرنس میں ملک بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ کانفرنس میں موجود شرکا کا خیر مقدم کرتاہوں،اس میں کوئی شک نہیں کہ حضرت محمد رحمت العالمین ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم کی امت انشا اللہ سرخرو ہوگی۔انہوں نے کہا کہ رسول نے گمراہی کے تمام ضابطے ختم کئے۔
رحمت العالمین کانفرنس