حکومت درآمد کنندگان کی شکایات کے ازالے کیلئے فوکل پرسنز تعینات کرے :ٹی اے اے 


لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر رہنما چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ حکومت کسی تفریق کے بغیر خام مال کی ایل سیز کھولے اور درآمد کنندگان کی شکایات کے ازالے کیلئے فوری فوکل پرسنز تعینات کئے جائیں ، خام مال کی درآمدات میںتعطل آنے کی وجہ سے بہت سے شعبوں کی پیداوار میںکمی ہوئی ہے اور اس کے اثرات ٹیکس آمدن اور بیروزگاری کی شرح میں اضافے کی صورت میں آنے والے مہینوںمیں سامنے آئیں گے۔ مختلف صنعتوں کیلئے کیمیکل درآمد کرنے والے تاجروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حالیہ مہینوںمیں خام مال کی درآمد میں تعطل آنے سے ہزاروںکی تعداد میںصنعتی مزدور بیروزگار ہو گئے ہیں جس سے ملک میں بیروزگاری کا طوفان آئے گا۔ حکومت صنعتوں کو ان کی ضرورت کے مطابق خام مال درآمد کرنے کی اجازت دے تاکہ وہ 3 شفٹیں چلانے کے قابل ہوسکیں اور بیروزگار ہونے والے مزدور دوبارہ اپنے روزگار پر کھڑے ہو ں ۔


 انہوںنے کہاکہ حکومت بیشک لگژری آئٹمز کی درآمدات پر پابندی لگائے یا ان پر ڈیوٹی کی شرح کو کئی گنا بڑھائے لیکن خام مال کی درآمدات میں رکاوٹیںکھڑی نہ کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن