ضلعی انتظامیہ لاہور کی کارروائی ،آٹا سمگلنگ کی کوشش کو ناکام ،1000 آٹا کے بیگز ضبط


لاہور(خبرنگار)ضلعی انتظامیہ لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آٹا سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ سگیاں کے علاقے میں آٹا گورنمنٹ بیگز سے پرائیویٹ بیگز میں منتقل کیا جا رہا تھا اور بروقت اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد مرتضیٰ موقع پر پہنچے۔ انہوں نے 1000 آٹا کے بیگز ضبط کر لئے۔
 انہوں نے کہا کہ آٹا گورنمنٹ بیگز میں سے پرائیویٹ بیگز میں پیک کر کے دوسرے اضلاع میں منتقل کیا جانا تھا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ آٹا کو ضبط کر کے متعلقہ مافیا کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر ٹو سے سمگلنگ کے حوالے سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور آٹا کی سپلائی کو شہر میں مسلسل یقینی بنا رہی ہے اور افسران آٹا کی سپلائی کے حوالے سے متحرک ہیں اور سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...