پاکستان کا سب سے بڑے فوڈ ایکسپو 10، 11، 12 فروری کو سجے گا: فوڈاتھارٹی


لاہور (سٹاف رپورٹر)سجے گا میلہ،پڑے گی دھمال،لگے گے رنگا رنگ سٹال،ہو گی ذائقوں کی بھرمارپنجاب کے لوگوں کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک اور شاندار اقدام اٹھایا ہے۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ فوڈ اتھارٹی پاکستان کے سب سے بڑے فوڈ ایکسپو 2023 کا انعقادکر رہی ہے۔ محفوظ اور صحت مند خوراک کی یقینی فراہمی کے عزم کے ساتھ فوڈ ایکسپو2023کا لوگوجاری کیا گیا ہے اور 10، 11، 12 فروری کو یہ میلہ سجے گا۔ فوڈ ایکسپو 2023 کا مقصد فوڈ انڈسٹری، انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ اور سٹیک ہولڈرز کو ایک چھت تلے اکٹھا کرنا ہے۔عوام میں میعاری اور صحت بخش خوراک کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔ فوڈ ایکسپو میں عوام کو فوڈ انڈسٹری،غیر ملکی ماہرین اور فوڈ چین سے رابطے میں آ سکے گے۔ فوڈ ایکسپو میں دنیا بھر کے کھانوں کے ساتھ ساتھ فوڈکانفرنس،میوزیکل شوز،تفریح اورانڈسڑیل سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ڈی جی فوڈاتھارٹفوڈ ایکسپو پلس 2023 کی مکمل معلومات کے لیے آج ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فیس بْک پیج وزٹ کریں۔

ای پیپر دی نیشن