گجرات (نامہ نگار) کوٹلہ سول ہسپتال میں ق لیگ گروپوں میں تصادم فائرنگ، پتھراؤ کا مقدمہ ن لیگ، ق لیگ کے 234 افراد کے خلاف درج ایس ایچ او تھانہ ککرالی تنویر بھٹی کے مطابق ق لیگی رہنما چوہدری موسیٰ الہیٰ اپنے 29 ساتھیوں کے ہمراہ افتتاحی تقریب میں آئے جہاں پہلے سے موجود ق لیگی رہنما چوہدری نعیم رضا، ن لیگی ایم این اے چوہدری عابد رضا، چوہدری شبیر رضا گروپ کے 234 کے لگ بھگ لوگ موجود تھے جنہوں نے ق لیگی چوہدری موسیٰ الہی کے ہسپتال کی اپ گریڈیشن پر فیتہ کاٹ کر تختی تبدیل کرنے سے انہیں روکدیا اور نعرے بازی شروع کر تے ہوئے پتھراؤ شروع کر دیا، جس پر ان کے 34 نامزد اور 200 نامعلوم افراد کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، اقدام قتل سمیت 7 مختلف دفعات ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ واضح رہے کہ واقعہ کے بعد ق لیگی رہنما و سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری نعیم رضا نے ق لیگ سے راہیں جدا کر اپنے ن لیگ میں شامل بھائیوں چوہدری عابد رضا وغیرہ سے 10 سال سے چلی آنے والی ناراضگی ختم کر کے صلح کا اعلان کر دیا۔
جھگڑا، مقدمہ