اوور سیز پاکستانیز ملک کا سرمایہ ہیں، مسائل حل کرینگے:وزیرمملکت


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اوور سیز پاکستانیز ملک کا سرمایہ ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سمندر پار پاکستانیز کے وزیر مملکت سردار سلیم حیدر خان نے دوبئی میں پیپلزپارٹی گلف اور اوورسیز کمیونٹی کے صدر میاں منیر ہنس  اوروزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن برائے دوبئی سردار قیصر حیات کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملاقات میں ملک عبدالرزاق اور مدثر نواز ملک بھی موجود تھے میاں منیر ہنس اور سردار قیصر حیات   نے وفاقی وزیر مملکت کو اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کے بارے میں بتایا اور کچھ تجاویز بھی دیں انہوں نے گلف میں پیپلز پارٹی کی تنظیم اور دیگر امور بارے بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں اورحکومت ملک کیلئے ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔میاں منیر ہنس سے گفتگو میں سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے اور اس کے کارکن ہمارے لئے قابل قدر ہیں پارٹی کارکن ملک کے اندر ہوں یا باہر ہماری قیادت ان کے مسائل کو ہر صورت حل کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی متحد ہے اورآئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن