اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی نظامت تعلیمات کے تحت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے 450مرد و خواتین اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے ،ترقی پانے والوں میں گریڈ17اورگریڈ 16کے مرد و خواتین اساتذہ شامل ہیں،فیڈرل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک امیر خان نے ترقی پا نے والے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر تعلیم،سیکرٹری تعلیم،ایدیشنل سیکرٹری چوہدر ی وسیم اجمل،ایس او پروموشن رشید احمل اور ڈائریکٹر مروموشن پروفیسر آفتاب طارق کا شکریہ ادا کیا ہے ،تفصیلات کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کے تحت اسلام آباد کے کالجز اور سکولز کے450مرد و خواتین اساتذہ کی پرومشن کے نوٹیفیکیشنز جاری کر دیئے گئے ہیں،ترقی پانے والے اساتذہ میں ماڈل کالجز کے گریڈ17کی29 لیکچرز کو اسسٹنٹ پروفیسرز (گریڈ18)اور11مرد لیکچرز کو اسسٹنٹ پروفیسر (گریڈ18)کے عہدے پر ترقیاں دی گئی ہیں،اسی طرح ایف جی کالجز کے گریڈ17کے 11مرد اساتذہ کو گریڈ18میں ترقیاں دی گئی ہیں،نوٹیفیکیشن کے مطابق 5خواتین ایس ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ 17سے اسسٹنٹ ہیڈ مسٹرس گریڈ18کے عہدے پر ترقیاں دی گئی ہیںاسی طرح سے 11مرد یس ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ 17سے اسسٹنٹ ہیڈ مسٹرس گریڈ18کے عہدے پر ترقیاں دی گئی ہیں۔14sینئر ایلمنٹری ٹیچرزفزیکل خواتین اساتذہ کو گریڈ 16سے گریڈ17اور17مرد فزیکل اساتذہ کو گریڈ16سے گریڈ17میں ترقی دی گئی ،اسی طرح سے 233مرد ایس ای ٹی اور63خواتین ایس ای ٹی کو گریڈ16سے گریڈ17میں ترقیاں دی گئی ہیں۔فیڈرل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک امیر خان نے ترقی پا نے والے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر تعلیم رانا تنویز حسین،سیکرٹری تعلیم،ایڈیشنل سیکرٹری چوہدر ی وسیم اجمل،ایس او پروموشن رشید احمد اورڈی جی ایف ڈی ای ڈاکتر اکرام ملک ، ڈائریکٹر پروموشن پروفیسر آفتاب طارق کا شکریہ ادا کیا ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ اساتذہ کی پروموشن سے تدریسی عمل میں بہتری آئے گی ،اساتذہ میں اس سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے ۔
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے 450 اساتذہ کی اگلے گریڈ میں ترقی
Jan 18, 2023