یو این او ڈی سی نے بلوچستان میں قانون کی حکمرانی پروگرام پر مشاورت مکمل کر لی


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)یو این او ڈی سی نے بلوچستان میں قانون کی حکمرانی پروگرام کے روڈ میپ کی جانچ پرکھ اور نظرثانی پر مشاورت کا کام مکمل کر لیا ۔تفصیلا ت کے مطابق اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسدادِ منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) نے "بلوچستان میں قانون کی حکمرانی پروگرام کے روڈ میپ کی جانچ پرکھ اور نظرثانی" کے سلسلے میں حکومتِ بلوچستان کے متعلقہ فریقوں کے ساتھ سلسلہ وار مشاورتی سیشن جنوری 2023  میں منعقد ہوئے جس کے ساتھ ہی مشاورت کا یہ عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔ مشاورتی سیشنز کے دوران پہلے مرحلے کی اصلاحات پر متعلقہ فریقوں کی آراء لی گئیں جو قانون کی حکمرانی پروگرام کے روڈ میپ 2026-2023 کی ازسرنو توثیق کے سلسلے میں معلومات کا کام دیں گی۔ اس روڈمیپ کا مقصد قانون کی حکمرانی سے متعلق اداروں کی استعداد مستحکم بنانا ہے۔ اس سلسلے میں اشتراک عمل سے کام کرتے ہوئے مالی اور قانون سازی کے شعبے میں معاونت فراہم کی جائے گی اور تمام کلیدی اداروں میں قیادت اور انتظامی امور سے متعلق کاوشوں پر کام کیا جائے گا تاکہ جوابی اقدام کے لئے اداروں کی استعداد میں بہتری لائی جا سکے جس کے نتیجے میں نظامِ انصاف پر شہریوں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے آڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد سلیم نے اپنے ابتدائی کلمات میں قانون کی حکمرانی پروگرام کے پہلے روڈمیپ کے سلسلے میں کی گئی کوششوں کو سراہا اور اس دوران حاصل کی گئی اہم کامیابیوں اور مختلف شعبوں میں آنے والی بہتری پر روشنی ڈالی۔ 

ای پیپر دی نیشن