معروف صنعتکارملک جنید امام  پاکستان میں انگولا کے اعزازی سفیر مقرر 


کراچی (کامرس ڈیسک) معروف صنعتکار ملک جنید امام کوپاکستان میں انگولا کا اعزازی سفیر مقرر کر دیا گھا۔ صدر پاکستان عارف علوی نے تقرری کی منظوری دیتے ہوئے جنید امام کو اعزازی کونسل جنرل کا تمام پروٹوکول دینے کی ہدایات جاری کیں۔ایوان صدر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معروف صنعتکار جنید امام کو انگولا کی حکومت نے سندھ میں اعزازی سفیر نامزد کیا ہے۔ نوٹیفکیشن پر صدر مملکت عارف علوی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دستخط بھی ہیں۔ جنید امام ملک پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر امام دین شوقین کے بیٹے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن